درسگاہ
کہتے ہیں کبھی مسجد درسگاہ بھی ہوا کرتی تھی ...
آپ کسی مسجد میں داخل ہو تو اکثر استنجا خانہ آپکو ناک چڑھا کر اندر جانے کو کہتا ہے یہ محض چند سیکنڈز کا عمل تو ہے مگر یہ عقل و فہم کیلے کافی بڑی دلیل ہے ... مجھے عبادت گاہوں کو دیکھنے کا پرانا شوق ہے اور میں کافی وسوخ اور کافی معذرت سے کہتا ہو کہ ایسی عبادت گاہیں اور کسی مذهب میں نہی ملتی ہیں ... جہاں الله الله کر کہ آپکو داخل ہونا چاہیے وہاں اکثر آپکو توبہ توبہ کر کہ گزرنا پڑتا ہے ... ایسا آپکو محلے کے مساجد میں اکثر ملتا ہے جو تعداد میں بہت ہیں ... چلیں اب آپ داخل ہو گۓ ہیں اب آپکو مسجد میں انسانیت کا سب سے بڑا مسئلہ وضو کے فرائض اور سنتیں ایسے دیوار پہ لکھا ملے گا کہ آپکو اسکی اور انسان کے دور حاضر کے باقی مسائل کی اہمیت کیا خوبی اندازہ ہو جاۓ گا ...