مینڈک
... آج مینڈکوں نے بھی ہڑتال کا علان کردیا ...
انکا مسئلہ ایک لاکھ پہ چھ سو کا ٹیکس نہیں ہے، یہ ایسے چھوٹے چھوٹے مسائل سے قتاً دوچار نہیں ہوتے ... یہ تو بڑے صابر و شاکر ہیں.
انکا مسئلہ تو پاکیزگی سے مربوط ہے، کہتے ہم سارا سال مقدس مہینے کا انتظار کرتے ہیں کہ کب مون سون آے گا کب ہمارا اعتکاف ختم ہوگا، ہم رب کے دے ہوئی ترتیب میں مشغول بنا کچھ کھاۓ پیۓ بس مون سون کی بارشوں کا انتظار کرتے ہیں ... مگر ایک عرصے سے ہماری ان طویل عبادتوں سے جب ہم جاگتے ہیں تو ہمارے ان مقدس بارشوں کے پانی میں گٹروں کا پانی شامل ہوتا جاتا ہے ... انکا سوال ہے کہ صاحب ہم کونسا انسان ہیں جو ایسی اعلی خدمت کیلے ہم مینڈکوں کو چنا گیا ہے