صوفیوں کے لاڈ

 صوفیوں کے لاڈ


پیار، معصوم ہوتا، بچوں کی طرح، صوفیوں کے لاڈ جیسا ...
کہتے ہیں پیار بچوں کا کھیل نہی، جبکہ بچے ہی اسے دل اور دلیری سے کھیلتے... بنا کسی لالچ کے یا کم از کم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بنا کسی کو دکھ دیے...
بچوں کا پیار، بلکل صوفیوں کے طرح اور صوفیوں کا لاڈ بلکل بچوں کے طرح جو محبوب سے جو چاہیں اور جب کہیں چاہیں کہہ دیتے ہیں اور شاید محبت کا اور آزادی کا یہ خاصہ پیغمبروں کو بھی عطا نہ ہوا ہو، کیونکہ پیغمبر الله کے منشور پہ چلتے ہیں، اور الله کا محبت نامہ دنیا تک پہنچتے ہیں.
ہم مناپن میں تھے اور یہ ہمارا وہاں ٩ یا ١٠ دن تھا، پہاڑوں اور وادیوں میں جاکر سونے اور جاگنے کی عادت خود بخود آفتاب اور مہتاب کے مطابق ہوجاتی، اک صبح سویرے آنکھیں دکھاتا، جگاتا اور دوجا مد بھری آنکھوں سے سہلاتا، سلاتا ...
وہاں کے مشہور ہوٹل میں یہ ہمارا دوسرا ہفتہ تھا اور وہاں آئ ہوئی کراچی سے اک فیملی کا یہ تیسرا دن تھا. یہ فیملی خوب پڑھی لکھی، باتمیز اور اردو سپیکنگ تھی... پہاڑوں کے وسیح پردے پرکوئی آپکو دوجی بار مل جاے تو اپنا اپنا سا لگتا، بات نہ بھی ہو, ہلکی سے مسکراہٹ بھی خیریت کے پیغام کا سببب بن جاتی، ایسا ہی اک تعلق ہمارا بھی پچھلے تین دنوں میں اس فیملی سے بن چکا تھا.
اک صبح ہم ناشتہ کرنے ہال میں پہنچے تو یہ فیملی ناشتہ مکمل کر چکی تھی اور راکاپوشی ٹریک کی تیاری میں تھی، بچے ہال میں کھیل رہے تھے اورخاصے خوش تھے، ہم ہال میں داخل ہوے عمومی مسکراہٹ کا تبادلہ ہوا اور
اک میزپہ بیٹھ گئے، اچانک بچوں میں سے اک نے دوجے سے کہا
چلو I love u - I love u کھیلتے ہیں، ہم نے مسکرا کر بچوں کے طرف دیکھا اور بچوں کے ماں باپ نے سنجیدگی سے ہماری طرف، ہال میں بچوں کے شور کے باوجود خاموشی سنی گئی ...
بچوں کا پیار، پیار کھیلنا نہ جانے کیا تھا مگر کوئی بری بات تو نہی تھی ایسا اسوقت سمجھ میں آیا...
اور یہ بعد میں سمجھ میں آیا کہ لوگوں کا پیارمیں کھیل جانا بہت بری بات ہے
پیارتو معصوم ہوتا، بچوں کی طرح، صوفیوں کے لاڈ جیسا ...

2, Photographer's Statement

PHOTOGRAPHER'S STATEMENT Every image begins with an act of attention. My photographic practice has grown from a lifelong curiosity a...