داستانِ شجر

  اک اندازے کے مطابق کچھ دو ہزار صحتمند پودے اک پچاس سالہ درخت کے کٹنے کا مداوا نہیں کر پاتے کیوں کہ ایک درخت محض سبز پتوں کا ہی احاطہ نہیں رکھتا بلکہ یہ کئی پرندوں اور ان گنت حشرات کا گھر ہوتا، زمین میں اسکی جڑیں اسے بھی کئی طرح کے فوائد دیتیں یہ ماحولیاتی معاشرہ صرف اک درخت قائم رکھتا۔

ایک پودا جو ایک انسانی نسل کے ساتھ ساتھ جوان ہوا، پھل اور سایہ دیا ہر موسم میں ساتھ نبھایا اور پھر گھر کے بزرگوں کی طرح انکے بچوں کے جھولنے کیلئے اپنے مظبوط کندھے بھی پیش کئے اس پرانے گھر میں اپنی ہم عصرنسل کی کئی نا مٹنے والی یاداشتوں کو رقم کیا، اس نئی نسل کے جوان ہونے کا سب سے پہلا نقصان اسی بزرگ کو ہی ہوا، بچوں کے جوان ہونے پہ اور مزید بچے پیدا کرنے کیلئے گھر چھوٹا پڑ گیا نئے کمروں کی تعمیر کیلئے جگہ کم ہونے پہ سب سے پہلی نظر گھر کے صحن پہ گئی اور یہاں کھڑا تھا یہ درخت، اسے کاٹ دیا گیا، یہ محض درخت تو نہیں تھا۔۔۔ 

#TreeLine #TheTraveldays #ZaheerChauhry

2, Photographer's Statement

PHOTOGRAPHER'S STATEMENT Every image begins with an act of attention. My photographic practice has grown from a lifelong curiosity a...