بیتے لمحوں کی
گزرے راہوں کی
ان سنی سی
ان کہی سی
مقفل پڑی ہیں
ھزار کہانیاں
پرانی تصویریں
چہرے یا افسانے
آنکھیں یا سراب سرائے
دوری میں لمس کا احساس
آوازوں کا ہجوم
راستوں کی پکار
تصویروں سے آوازیں آتیں ہیں
تصویر فریاد ہے
تصویر یاد ہے
تصویر دعا ہے
دعا بیتے لمحوں کی
دعا گلیوں کی رونق کی
آو ہاتھ اٹھائیں
آو تصویر دکھائیں
تصویر بیتے لمحوں کی
تصویر گلیوں کی رونق کی