شہرِ ادب لاہور کے نام
یہاں کی ہر شمع اور ہر دئیے کے نام۔
جب وقت کاری گزرتا ہے میں عکس کاری کرتا ہوں، بلاعنوان خاکوں سے معتبر کہاوتوں کی بات کرتا ہوں، جب دونوں ہم کلام ہوتے یہ اَن سُنی کہاوتیں افسانہ بن جاتیں ہیں، ان افسانوں میں بلا کی کردارسازی ہے میں ان کرداروں کو تصویر کرکے لمحے کی اسیری سے رہا اور انہیں وقت کی راہ پہ گامزن کرتا ہوں.
یہ میرے کردار ہیں یوں میں انہیں خود تحریر کرتا ہوں گویا وقت کو تصویر کرتا ہوں۔